Sunday, September 8, 2024

قصور ویڈیو سکینڈل : قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں آج آواز اٹھائیں گی

قصور ویڈیو سکینڈل : قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں آج آواز اٹھائیں گی
August 10, 2015
لاہور (92نیوز) قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد ویڈیو بنانے کے سکینڈل کا معاملہ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف قصور والوں کے قصورواروں کے نہ پکڑے جانے پر سوال بھی اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی آج کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قصور ویڈیو سکینڈل پر بحث کا قوی امکان ہے۔ 92نیوز اپنی 40روز کی کاوشوں کے بعد ملکی تاریخ کے ایک گھناﺅنے اور بڑے سکینڈل کو دنیا کے سامنے لانے میں کامیاب رہا ہے اور اب مظلوم بچوں کو انصاف دلانے کی بازگشت ہر طرف سے سنائی دینے لگی ہے۔ دریں اثنا قصور میں ویڈیو سکینڈل کے ملزموں کو مزید ریمانڈ کےلئے آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عبوری ضمانت کرانے والے پانچ ملزم بھی آج ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوں گے۔