Sunday, September 8, 2024

قصور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری، وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کو چٹھی لکھ دی

قصور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری، وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کو چٹھی لکھ دی
August 10, 2015
لاہور(92نیوز)وزارت داخلہ پنجاب نے قصور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کو چٹھی لکھ دی ہےدوسری جانب ملزموں کیخلاف مقدمہ فوجی عدالت اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلانے کیلئے الگ الگ درخواستیں دائر کردی گئیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزارت داخلہ پنجاب نے عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو چٹھی ارسال کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ قصور میں ہونے والے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلانے کیلئے آفتاب باجوہ کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کیخلاف بھتہ لینے کے الزام کی دفعات بھی شامل ہیں اس لئے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے۔ ایک اور شہری کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے۔ سول سوسائٹی کے رکن عبداللہ ملک نے بھی ایک درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اس معاملے کا از خود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔