Friday, April 26, 2024

قصور واقعہ پر وزیراعظم نے ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا دیا

قصور واقعہ پر وزیراعظم نے ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا دیا
September 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قصور کے نئے واقعات پر وزیراعظم عمران خان نے ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا دیا۔ مقامی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی معاملے کی تحقیقات کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر زاہد نواز مروت نئے ڈی پی او قصور تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا قصور واقعے پر سب کا محاسبہ ہوگا جنہوں نے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام نہیں کیا ان سے باز پرس کی جائے گی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1174354452347785216 ادھر پولیس نے بچوں کے اغوا پر دس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دس مشکوک افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔ ڈی این اے اور مزید سیمپل اسلام آباد لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ  آٹھ سالہ فیضان کی موت گلہ دبانے سے ہوئی اور پھر اونچائی سے پھینکا گیا۔