Monday, September 16, 2024

قصور واقعہ پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی ہے: ریہام خان

قصور واقعہ پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی ہے: ریہام خان
August 12, 2015
پشاور (92نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نے قصور واقعہ پر حکومت کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مائیں ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں، تب بھی حکومت نہ جاگی۔ ان خیالات کا اظہار ریہام خان نے پشاور میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے سیمینار کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ریہام خان کا کہنا تھا کہ جو کچھ قصور میں گزشتہ دس سال سے ہورہا تھا وہ ملک کے کسی شہر میں بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آج ہم نے نئی نسل پر سرمایہ کاری نہ کی تو اس کا خمیازہ کل بھگتنا پڑے گا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں عمران خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پر چیخ وپکار کرنے والے والدین کی فریاد کیا کم ہے کہ قصور واقعہ پرجوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا ہے، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ ریہام خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کےلئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔