Friday, April 26, 2024

قصور میں میٹرک کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی ، ورثا نے ملزموں سے ڈیل کرنے کا الزام لگا دیا

قصور میں میٹرک کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی ، ورثا نے ملزموں سے ڈیل کرنے کا الزام لگا دیا
February 24, 2020
 قصور (92 نیوز) قصور کی گلبرگ کالونی میں میٹرک کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں ورثا نے پولیس پر مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزموں سے ڈیل کرنے کا الزام لگا دیا۔ والدین کا کہنا ہے مرکزی ملزم جاوید نے اے ایس آئی غلام نبی کے گھر میں پناہ لے رکھی ہے۔ تفتیشی افسر بھی ملزموں کو گرفتار کرنے کی بجائے مدعی پارٹی کو دھمکیاں دیتا ہے کہ تم لوگ 2 نمبر ہو۔ متاثرین نے کہا ڈاکٹر بننے کی خواہشمند متاثرہ بچی آج بھی میٹرک ریاضی کا پرچہ دے رہی ہے ۔ پولیس ہماری بات نہیں سن رہی اور ملزمان کی سپورٹ کر رہی ہے ۔