Sunday, May 19, 2024

قصور میں مٹی کا تودہ گرگیا، دو بچیوں سمیت تین خواتین جاں بحق

قصور میں مٹی کا تودہ گرگیا، دو بچیوں سمیت تین خواتین جاں بحق
March 10, 2020
قصور ( 92 نیوز) قصور  کے نواحی علاقےدھالہ کلاں میں مٹی کےتودے تلے دب کر دو بچیوں سمیت تین خواتین جاں بحق ہو گئیں ۔ مرنے والوں میں ماں بیٹی اوربھتیجی شامل ہیں، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔ قصور کے نواحی گاؤں دھالہ کلاں میں  متاثرہ خاندان ڈھیلوں سے مویشیوں کے لئے خشک  مٹی نکال رہے تھے کہ اچانک مٹی کا بڑا تودہ اوپر آن گرا ،  تودہ گرنے سے  30 سالہ بشریٰ بی بی  اپنی سات سالہ بیٹی فائزہ اور 6 سالہ بھتیجی  آمنہ سمیت جاں بحق ہو گئی ۔ حادثے میں زخمی مظفر علی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل  کر دیا گیا ۔