Sunday, September 8, 2024

قصور میں ملکی تاریخ کا بدترین سکینڈل !!! 280 بچوں سے زیادتی !! 40روز سچ دکھانے پر 92نیوز کی نشریات بند

قصور میں ملکی تاریخ کا بدترین سکینڈل !!! 280 بچوں سے زیادتی !! 40روز سچ دکھانے پر 92نیوز کی نشریات بند
August 9, 2015
قصور (92نیوز) 92نیوز مظلوموں کی آواز بن گیا۔ قصورمیں بچوں سے بدفعلی کے گھناونے کھیل کا پردہ چاک کیا، حکمرانوں کوجگایا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کوواقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم کردی گئی ہے۔ سچ دکھانے کی پاداش میں بااثر لوگوں نے قصور میں 92نیوز کی نشریات بند کرا دیں۔ یاد رہے کہ یہ 92نیوز ہی ہے جس نے حق اور سچ کا علم بلند کرتے ہوئے سب سے پہلے 30جون کو اس بات کو دنیا کے سامنے لایا تھا کہ قصور میں 280 بچوں سے نہ صرف زیادتی کی گئی ہے بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بنائی گئی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ 92نیوز اس سٹوری کا پیچھا بھی کرتا رہا اور مزید انکشافات بھی کئے۔ جوں جوں ملزموں پر کارروائی کیلئے دباﺅ کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوئیں توں توں پتا چلا کہ اس سکینڈل کے پیچھے قصور کی بااثر شخصیات ہیں جن کے سیاسی لوگوں سے تعلقات ہیں جس کی وجہ سے یہ گھناﺅنے مجرم ابھی تک قانون کے شکنجے سے بچتے چلے آ رہے ہیں۔ ملزم حکومت سے مضبوط ہوگئے یا سیاسی دباو انصاف سے زیادہ طاقت ور ہوگیا، حکومت بے بس ہے توپھر حکومت کیسی، ظلم زورآور ہے توپھر انصاف کیسا، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں توپھرحکمرانی کیسی۔ قصورمیں کئی سال تک بچوں سے بدفعلی کاگھناونا کھیل کھیلا جاتا رہا۔ ملزموں نے 280 بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، انہیں بلیک میل کرنے کےلئے ویڈیوز بنائیں۔ مظلوم بچوں کے گھروالوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، بلیک میلنگ سے کروڑوں روپے بٹورلئے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔ اب تو وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرا دی گئی لیکن وزیرداخلہ نے بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ملزم بااثرہیں اورکیس میں سیاسی دباو کا سامنا ہے۔ حکمرانوں کی طرف سے انصاف گھرکی دہلیزپر فراہم کرنے کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن قصورمیں بچوں سے بدفعلی کے معاملے میں ایسا نظرنہیں آتا۔ کئی سال پرانے کیس میں مظلوم انصاف کے منتظرہیں۔ سوال یہ ہے کہ مٹ جائے گی مخلوق توانصاف کروگے۔