Tuesday, April 16, 2024

قصور میں دارالعلوم الاسلامیہ القادریہ کی جانب سے محفل میلاد

قصور میں دارالعلوم الاسلامیہ القادریہ کی جانب سے محفل میلاد
March 2, 2020
قصور ( 92 نیوز) ضلع قصور  داتا نگر میں دارالعلوم الاسلامیہ القادریہ کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا  جس میں نعت خواں حضرات نے آقا دو جہاں سرور کائنات حضرت محمد ؑﷺ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کیا  ۔ محفل میلاد  الحاج محمد مقصوداحمد قادری چشتی کی  زیر صدارت منعقد کی گئی۔ محفل میلاد ﷺ میں معروف نعت خوان اویس رضا قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں گلہائے عقیدت پیش کیے ، سرپرست اعلیٰ دارالعلوم الاسلامیہ القادریہ الحاج محمد مقصود احمد قادری چشتی نے محفل کی صدارت کی ،عاشقان رسولﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھاکہ نبی مہربان ﷺ  کی ذات مبارک وہ مبارک ذات ہے جن پر نہ صرف انسان اور فرشتے بلکہ خود اللہ تبارک و تعالیٰ بھی درود و سلام بھیجتے ہیں ۔ محفل میلاد میں شامل علماء اکرام نے حیات  طیبہ ﷺ کے دیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔