Sunday, September 8, 2024

قصور میں بچوں سے زیادتی کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش، زیادتی اور ویڈیو بنانے کی تصدیق

قصور میں بچوں سے زیادتی کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش، زیادتی اور ویڈیو بنانے کی تصدیق
August 21, 2015
قصور (نائنٹی ٹو نیوز) جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے قصور میں بچوں سے زیادتی کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ میں بچوں سےزیادتی اور ویڈیو بنانےکی تصدیق کی گئی ہے۔ جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزموں نے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی ویڈیو بنائی، بعد میں ملزموں نے بچوں اور ان کے والدین کو بلیک میل بھی کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادتی کے واقعات کے خلاف کسی نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ چھبیس مئی دو ہزار پندرہ کو پولیس کی ٹیم کے سامنے متاثرین پیش ہوئے جس پر یکم جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا۔ جے آئی ٹی کے سربراہ ابوبکر خدا بخش نے عدالت کو بتایا کہ قصور واقعات کی رپورٹ دو سے تین ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی۔