Thursday, May 9, 2024

قصور میں اشٹام پیپرز کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا

قصور میں اشٹام پیپرز کا  تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا
December 1, 2020

ڈپٹی کمشنر  نے  اشٹامپ فروشوں میں سمارٹ کارڈ تقسیم کر دیے ، کارڈ کی تقسیم کی تقریب ریونیو  عوامی خدمت کچہری میں منعقد ہوئی جس میں  اے ڈی سی ریونیو عابد حسین بھٹّی ، اے  ڈی سی جی شبیر حسین،اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص جائیداد کی دستاویزات میں ہیر پھیر نہیں کر سکے گا، اشٹامپ فروش کو سمارٹ کارڈ کے ذریعے اشٹامپ پیپر جاری کئے جائیں گے،  ہر اشٹامپ پیپر پر کمپیوٹر نمبر اور تاریخ درج ہو گی، اب دوسرے اضلاع کے اشٹامپ پیپرز استعمال نہیں کئے جا سکیں گے۔