Saturday, May 11, 2024

قصور ، علاقہ مین بازار کوٹ عثمان میں سیوریج کا گندا پانی سڑک گلیوں داخل

قصور ، علاقہ مین بازار کوٹ عثمان میں سیوریج کا گندا پانی سڑک گلیوں داخل
February 23, 2020
 قصور (92 نیوز) میونسپل کارپوریشن قصور نے نااہلی کی انتہا کر دی۔ علاقہ مین بازار کوٹ عثمان میں سیوریج کا گندا پانی سڑک گلیوں اور گھروں میں داخل ہو گیا۔ راستہ بند ہونے سے نمازیوں کا مسجد تک جانا بھی دشوار ہو گیا۔ 2 سے 3 فٹ سڑک پر کھڑے گندے سیوریج کے پانی نے  آمدورفت کے لئے گزرنے والوں کو بھی عذاب میں مبتلا کیے رکھا۔ پانی کی بدبو سے پورے علاقے میں تعفن پھیل گیا۔ گندے پانی سے جہاں عام شہری متاثر ہوئے وہی ان کے ساتھ نمازی بھی گندے پانی کی وجہ سے سخت اذیت کا شکار ہیں۔ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران قصور کاشف شہزاد کا اس مدے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بے شمار مرتبہ  ضلعی انتظامیہ سے  سیوریج کا نظام درست کرنے کا کہا لیکن ہماری کوئی شنوائ نہیں ہورہی، یہاں تک کہ سرکاری خاکروب بھی بازار میں صفائی کے لیے موجود نہیں ، ہم اپنی مدد ٓآپ کے تحت کام کررہے ہیں۔ دوسری جانب 92 نیوز نے عوام کے مسائل کی ترجمانی اور آواز کو حکام بالا تک پہنچانے کے لیے اپنی روایت کو برقرار رکھا اور حکام بالا کو  خواب غفلت سے اٹھایا ۔ انتظامیہ کی جانب سے  سینٹری ورکرز کو مین پائپ لائن میں اتار کر صفائی کا کام شروع کر دیا ۔ کچھ سینٹری ورکر تاحال مین سیوریج لائن کو کھولنے میں مصروف ہیں۔