Thursday, April 25, 2024

قصور: شہباز شریف کی زلزلے میں جاں بحق محمد اسحاق کے گھر آمد،لواحقین سے تعزیت

قصور: شہباز شریف کی زلزلے میں جاں بحق محمد اسحاق کے گھر آمد،لواحقین سے تعزیت
October 27, 2015
قصور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف زلزلے کے باعث قصور کے نواحی علاقے دوست پورہ میں جاں بحق ہونے والے شخص محمد اسحاق کے گھر پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اورجاں بحق ہونے والے شخص کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصان پر دلی دکھ اور رنج ہوا ہےقدرتی آفت کے باعث جن کے پیارے بچھڑ گئے ہیں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین زلزلہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گےپنجاب حکومت متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کرے گی۔