Sunday, September 8, 2024

قصور: شقی القلب شخص نے تین بیٹیوں اور بیوی کو قتل کر دیا

قصور: شقی القلب شخص نے تین بیٹیوں اور بیوی کو قتل کر دیا
September 11, 2017

قصور (92 نیوز) قصور میں تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کردیا۔ حنیف سرکاری اسکول میں مالی ہے، ملزم نےگرفتاری دے دی۔ مقتولین میں آٹھ سالہ ثمرہ، چودہ سالہ لائبہ اوراٹھارہ سالہ طیبہ شامل ہے۔

قصور درندہ صفت خاوند نے ٹوکے کے وار کر کے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ آج صبح سویرے حنیف نامی سگندل نے محض اپنی بیوی کے چال چلن کے شعبہ میں سحری کے وقت تین بجے کے قریب اپنی سوتی ہوی تین بیٹیوں اور بیوی کو چارہ بنانے والے ٹوکے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزم نے خود پولیس کے پاس جاکر گرفتاری دے دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق حنیف قیلو گاوں سے ابھی حال ہی میں قصور صابری بستی میں آکر رہائش پذیر ہوا تھا اور سرکاری اسکول میں بطور مالی ڈیوٹی کرتا تھا۔

پولیس قتل کے اصل حقائق جاننے کے لئے ابتدائ تفتیش کر رہی ہے۔