Sunday, September 8, 2024

قصور سکینڈل: ہائیکورٹ نے دہشت گردی کی دفعات کے اخراج کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی

قصور سکینڈل: ہائیکورٹ نے دہشت گردی کی دفعات کے اخراج کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی
August 17, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قصور سکینڈل کے ملزموں کے خلاف مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کے اخراج کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے دو رکنی بینچ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں بچوں سے زیادتی کے ملزم سلیم اختر شیرازی کی اہلیہ ثوبیہ نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں ملزموں کے خلاف مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کیا گیا تاہم لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دے دیا جس کے بعد درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کےلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق کے روبرو پیش کی گئی۔ جسٹس انوار الحق نے درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کر دیا اور حکم دیا کہ درخواست کو سماعت کےلئے دو رکنی بنچ کے روبرو پیش کیا جائے۔