Sunday, September 8, 2024

قصور سکینڈل کے خلاف سینیٹ میں بھی مذمتی قرار داد متفقہ منظور

قصور سکینڈل کے خلاف سینیٹ میں بھی مذمتی قرار داد متفقہ منظور
August 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی مذمتی قرارداد سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ معاملے پر صرف بحث نہیں قانون سازی کی بھی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں اراکین نے قصور واقعے کی شدید مذمت اور واقعہ کے ذمہ داران کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل نے ایوان میں واقعے کی مذمتی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور انصاف کے اصولوں کے مطابق شفاف تحقیقات کرائی جائیں بچے پاکستان کا مستقبل ہیں  ایوان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اس معاملے پر صرف بحث نہیں بلکہ قانون سازی کی بھی ضرورت ہے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی  شرمناک ہے مستقل بنیادوں پر قانون سازی ہونی چاہئیے۔