Sunday, September 8, 2024

قصور سکینڈل پر سر شرم سے جھک گئے ،ملک میں مظلوم طبقے کی سننے والا کوئی نہیں : عمران خان

قصور سکینڈل پر سر شرم سے جھک گئے ،ملک میں مظلوم طبقے کی سننے والا کوئی نہیں : عمران خان
August 10, 2015
ہری پور(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے  کہ قصور کے واقعہ پر سرشرم سے جھک گئے ہیں ملک میں مظلوم اور کمزور طبقے کی کوئی سننے والا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہری پورمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے سانحہ قصور کے باعث ان کا سر شرم سے جھک گیا ہے، پنجاب پولیس نے مظلوموں کو انصاف دینے کے بجائے الٹا انہیں ہی تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ عمران خان  نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیس سےغلط کام کروارہی ہے، والدین پرصلح کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہےحکومتی وزراٗ معاملے کوغلط رنگ دے رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف  کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اقتدار میں آکر ارب پتی بن گیا ہے لیکن نیب نے کبھی ان کو نہیں پکڑا ن لیگ مجرموں کو ٹکٹ دیتی ہے اور یہی مجرم اقتدار میں آکر پیسے بناتے ہیں۔