Sunday, September 8, 2024

قصور سکینڈل: نائنٹی ٹو نیوزشدید دباؤکےباوجودحق اورسچ کی آوازبنارہا

قصور سکینڈل: نائنٹی ٹو نیوزشدید دباؤکےباوجودحق اورسچ کی آوازبنارہا
August 10, 2015
قصور(92نیوز)تیس جون کو قصور کے درندوں کی واردات  نائنٹی ٹو نیوز منظر عام پر لایا تو خبر کو رکوانے اور معاملے کو دبانے کے لئے ہر سمت سے  دباؤ بڑھنے لگا جس نے  سچ کواُجاگر کرنے میں ایندھن کا کام کیا،یک طرفہ صحافت کا  الزام بھی لگا ۔ لیکن  با وثوق باخبر کا سفربلا خوف و خطر آگے بڑھتا رہا اور کارواں کا روپ دھار گیا ۔ تفصیلات کےمطابق ائنٹی ٹو نیوز  سب سے پہلے  تیس جون کو  دبی دبی  اورسہمی سہمی آوازوں کو  منظر عام پر لایا اور ہوس کے پجاریوں کے دلوں میں خوف کی پہلی مہر ثبت کی۔ درندگی کی داستان نائنٹی نیوز کے لئے امتحان بن گئی ،اور حقیقت کو منظر عام پر لا تے ہی مشکلات  کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔پولیس  نے معاملہ دبانے کے لئے دھمکایا مقامی با اثر افراد نے بھی اپنا اثر بڑھایا تو حکمرانوں  نے بھی  اس تلخ حقیقت کو  تصویر  کا محض ایک رخ قراردیا،  مشکلات کے باوجود  دباو کی فضا میں نائنٹی ٹو نیوز نے تنہا مشن  جاری رکھا  اور سب کچھ یوں اجاگر کیا  کہ   تنہا سفر کارواں کی شکل اختیار کر گیا اور میڈیا میں قصور  واروں کے خلاف آواز بلند ہونے لگیں  کہیں سے  انسانی درندگی کو زمینی تنازعے کا نام دیا جانے لگالیکن کیا بچوں کی معصومیت کا قتل نہیں ہوا کیا ہوس نے وحشت کی حدوں کو پار نہیں کیا قصور میں  معصوم ذہنوں پر ڈھائی جانے والی قیامت  کو محض زمینی لڑائی قرار دینا کسی ظلم سے کم نہیں، لیکن  نائنٹی ٹو نیوز نے سچ کو سچ کہاحقیقیت کو اس کے اصل چہرے کے ساتھ سب کے سامنے  پیش کرتا  رہا۔