Monday, September 16, 2024

قصور سکینڈل: زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر ورثاءکا مظاہرہ

قصور سکینڈل: زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر ورثاءکا مظاہرہ
August 16, 2015
قصور(92نیوز)قصور سکینڈل کے زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر ورثاءنے اہل علاقہ کو ساتھ لیا اور لاہور فیروز پور روڈ پہنچ کرشدید احتجاج کیا، مظاہرین شدید نعرے بازی کی اور ہلاکت کا ذمہ دار پولیس کو قرار دیا۔ تفصیلات کےمطابق قصور واقعہ کے گرفتار ملزموں میں سے ایک محمد شفیع بھی تھا جسے پولیس نے پندرہ روز قبل حراست میں لیا گزشتہ روز پولیس کی جانب سے اطلاع دی گی کہ محمد شفیع کی موت ایکسیڈنٹ میں ہو گئی ہےلیکن اہلخانہ نے موت کو قتل قرار دیا اور پولیس کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نےفیروز پور روڈ بلاک کر دی اور دھرنا دیا ورثاءنے الزام لگایا کہ محمد شفیع کی موت پولیس کی حراست میں ہوئی ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ مظاہرین نے ماڈل ٹاﺅن میں وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی طرف جانے کی کوشش بھی تاہم پولیس نے روک لیا۔ دو گھنٹے احتجاج کےبعد سی سی پی او امین وینس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔