Sunday, September 8, 2024

قصور: سولہ سو گدھوں کی کھالوں کی فروخت آرپی او نے ناکام بنادی

قصور: سولہ سو گدھوں کی کھالوں کی فروخت آرپی او نے ناکام بنادی
January 17, 2016
  قصور(92نیوز)قصور میں ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کے خلاف کارروائی  آر پی او نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےقبضہ میں لی گئی گدھوں کی سولہ سو سے زائد کھالیں ڈیڑھ کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش نام بنا دی۔ تفصیلات کےمطابق کالی وردی والوں کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیاتین ماہ پہلے سابق ممبر ضلع کونسل نور الٰہی کے لیدر گودام پر چھاپہ مار کر قبضہ میں لی جانے والی سولہ سو سے زائد گدھوں کی کھالیں ڈیڑھ کروڑ میں فروخت کرنے کا سودا طے کر لیا جو ناکام بنا دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن ملک کفایت نے قبضے میں لی جانے والی  گدھے کی کھالیں فروخت کرنے کا سودا طے کیا تو آر پی او شیخوپورہ رینج کو اس کی اطلاع ملی جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او ملک کفایت کی  کوشش ناکام بنا دی۔ انکوائری رپورٹ میں ملک کفایت  پر الزامات ثابت ہو گئے  جس  پر ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں کو  تعیناتی  کے صرف چھتیس گھنٹوں بعد معطل کرد یا گیا۔