Friday, April 26, 2024

قصور، زینب قتل کیس کی تفتیش کا دائرہ کار حساس اداروں کی مدد سے وسیع

قصور، زینب قتل کیس کی تفتیش کا دائرہ کار حساس اداروں کی مدد سے وسیع
January 11, 2018

قصور ( 92 نیوز ) قصور کی سات سالہ زینب کےقتل کیس کی تفتیش کا دائرہ حساس اداروں کی مدد سے وسیع کر دیا گیا ۔ پولیس نے مزید 10 افراد حراست میں لے لئے ۔ زینب کے رشتہ داروں کا ڈیٹا بھی جمع کر لیا گیا ۔ پنجاب حکومت نے ملزم کی نشاندہی پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

زینب قتل کیس میں مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لیے جے آئی ٹی ، حساس  ادارے اور پولیس متحرک ہو گئے ۔ زینب قتل کیس کے حوالےسے پولیس نےزینب کے عزیز،رشتہ داروں کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا ہے ۔

دوسری جانب سی آئی اے پولیس نے 5افراد کو سی سی ٹی ویڈیو میں شناخت ہونے والے شخص کی مشاہبت رکھنے کی وجہ سے حراست میں لیا  ہے ۔ حراست میں لیے گے مشکوک افراد کو گزشتہ رات زینب کے گھر کے نزدیکی علاقہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

زینب کے قتل کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے ہیں جس میں انکشاف ہوا ہے ننھی بچی کو ایک سے زائد دفعہ بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا ۔