Sunday, September 8, 2024

قصور : بچوں سے زیادتی کے سکینڈل پر پولیس بوکھلا گئی ،واقعہ کو زمین کا تنازع قرار دیدیا

قصور : بچوں سے زیادتی کے سکینڈل پر پولیس بوکھلا گئی ،واقعہ کو زمین کا تنازع قرار دیدیا
August 8, 2015
قصور(92نیوز)قصورمیں بچوں سے زیادتی کے سکینڈل پرپولیس بوکھلاگئی،ویڈیوز کو نقلی اورواقعہ کوزمین کا تنازع قرار دے دیا۔ تاہم آر پی اوشیخوپورہ شہزادسلطان نےاقرارکیا کہ  قصور کے گاؤں حسین والا میں گزشتہ چھ سال سے ایسے واقعات ہورہے ہیں۔ قصورمیں دوسواسی سے زائد بچوں سے زیادتی کی خبرنائنٹی ٹونیوزپر نشرہوئی توسوئی ہوئی انتظامیہ کوبھی مجبوراً حرکت میں آناپڑا اورشدیددباؤ کےبعد چند بااثرملزموں کو گرفتار کرلیا تاہم اب پولیس متاثرین کو انصاف دینےکے بجائے،الٹا حقائق کو مسخ کرنے پرتل گئی ہے۔ اس سلسلے میں آرپی اوشیخوپورہ شہزادسلطان دورکی کوڑی لائے اور واقعے کوزمین کاتنازع قراردے دیا۔ آرپی اوشیخوپورہ نےاقرارکیا کہ قصور کے علاقے حسین والا میں گزشتہ چھ  سات سال سے  ایسے واقعات  ہورہے ہیں ،بارہ سے تیرہ ویڈیوزبھی موجود ہیں ۔ آرپی اوشیخوپورہ سےجب سخت سوالات کئے گئےتو انہوں نے غصے سے مائیک بند کرادیئے ان کی آف دی ریکارڈ اورآن دی ریکارڈ گفتگو میں بھی تضاد نظرآیا۔