Thursday, May 9, 2024

قصور، اشٹام پیپرز کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا

قصور، اشٹام پیپرز کا  تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا
December 1, 2020 ویب ڈیسک

ڈپٹی کمشنر  نے  اشٹامپ فروشوں میں سمارٹ کارڈ تقسیم کر دیے ، کارڈ کی تقسیم کی تقریب ریونیو  عوامی خدمت کچہری میں منعقد ہوئی جس میں  اے ڈی سی ریونیو عابد حسین بھٹّی ، اے  ڈی سی جی شبیر حسین،اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص جائیداد کی دستاویزات میں ہیر پھیر نہیں کر سکے گا، اشٹامپ فروش کو سمارٹ کارڈ کے ذریعے اشٹامپ پیپر جاری کئے جائیں گے،  ہر اشٹامپ پیپر پر کمپیوٹر نمبر اور تاریخ درج ہو گی، اب دوسرے اضلاع کے اشٹامپ پیپرز استعمال نہیں کئے جا سکیں گے۔