Monday, September 16, 2024

قصاص تحریک کے بعد حکمرانوں کا محاسبہ اور گرفتاریاں ہونگی : طاہرالقادری

قصاص تحریک کے بعد حکمرانوں کا محاسبہ اور گرفتاریاں ہونگی : طاہرالقادری
August 6, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ قصاص تحریک کے بعد حکمرانوں کا محاسبہ اور گرفتاریاں ہونگی ۔ ساںحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا قصاص لیں گے اور قاتلوں کو نشان عبرت بنائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے مال روڈ پر قصاص تحریک سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کو سلطنت شریفیہ میں بدل دیا ہے تمام سرکاری اداروں کو پرائیویٹائز کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ ادارے ان کی سیاست کی نذر ہوگئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری حکام اور کابینہ آل شریف کے ذاتی ملازم بنادیئے گئے ہیں ۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آل شریف نے ہٹلر کی طرح دوتہائی اکثریت کے بل بوتے پر ملک میں آمریت قائم کردی ہے قوم باہر نکلے اس دھرنے کوتحریک میں بدل دے ، ہم حکمرانوں سے ماڈل ٹاؤن کے قصاص کے ساتھ ساتھ پانامہ لیکس کا بھی حساب لیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے قانون اور آئین کو مفلوج بنارکھا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نکل آئے ہیں اور تحریک انصاف بھی کل نکلے گی اب حکمرانوں کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں کیوں کہ یہ حکمران ملک کے لئے خطرہ بن چکے ہیں حکمرانوں  کاقریبی دوست بھارت ہے جبکہ نوازشریف اورشہبازکوپاکستان کی نہیں اپنے کاروبار کی فکر ہے۔ طاہرالقادری نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ قومی ادارے ہوں ،سڑکیں یاٹرینیں سب میں آل شریف کی شراکت داری ہےاب شریف برادران کے اقتدارکاخاتمہ قریب ہے انہیں واہگہ سرحد پار کےعلاوہ کوئی جگہ نہیں ملے گی۔