Saturday, May 4, 2024

قسمت بیگ کے قتل نے لاہور میں ہائی سکیورٹی کا پول کھول دیا ،فنکار پریشان

قسمت بیگ کے قتل نے لاہور میں ہائی سکیورٹی کا پول کھول دیا ،فنکار پریشان
November 25, 2016

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور  کے امن کوکسی کی نظرلگ گئی ،شہر میں وارداتوں کا طوفان ہے کہ تھمنے کانام ہی نہیں لے رہا پنجاب حکومت سرزنش اور وزیرقانون  بڑھکیں مارنے کےسوا کچھ نہ کرسکے اداکارہ قسمت بیگ کے قتل نے  وزیرقانون کے سب اچھا کے دعوؤں کاپول کھول دیا۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ قسمت بیگ اوراس کے سیکرٹری ہربنس پورہ  کے قریب  نامعلوم موٹرسائیکل سوارووں کی فائرنگ کانشانہ بنے۔قسمت بیگ  اسپتال میں دم توڑگئی۔فنکاربرادری تحفظ کی اپیل کرنے مال روڈ پہنچی توپانچ روز میں ملزم گرفتار کرنے کا   کہہ کراحتجاج ختم کرادیا گیا۔

فیصل ٹائون میں چند روز قبل ڈاکو  کارسوار فیملی کولوٹ کرفرارہوگئے۔نائنٹی ٹو نیوزنے واردات میں استعمال ہونےوالی موٹرسائیکل کاپتہ چلالیا لیکن پولیس کوکوئی سراغ نہ ملا پٹرول پمپ کے ملازم سے دس لاکھ روپے چھین لئے گئے۔وزیراعلی کے نوٹس  لینے کے باوجود پولیس تاحال ناکام۔

گرین ٹائون میں  ڈاکوئوں نےامریکہ پلٹ خاتون سےہزاروں کی غیرملکی کرنسی اورزیورات  لوٹ لئے۔کوٹ لکھپت میں خاتون کے کان سے بالیاں نوچ لی گئیں ،اس کی چیخ پولیس  کوسنائی دی نہ ایوان اقتدار میں بیٹھے  وزریرقانون  کو۔

سمن آباد میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد اوروحدت روڈ  پر پروفیسرالطاف رائو کے قتل کے ملزم تاحال آزاد، کوئی گرفتارہوانہ کیس میں کوئی پیش رفت ہوسکی  وزیرقانون اورپولیس کی کارکردگی دعوئوں تک محدود ہوگئی ۔