Thursday, March 28, 2024

قسمت بیگ قتل کیس: سیکرٹری گرفتار‘ شوبز شخصیات سے تفتیش کا فیصلہ

قسمت بیگ قتل کیس: سیکرٹری گرفتار‘ شوبز شخصیات سے تفتیش کا فیصلہ
November 26, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور میں قتل ہونے والی سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں پیش رفت۔ قسمت بیگ کی والدہ کے بیان پر سیکرٹری علی بٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ اداکارہ ماہ نور سمیت تین افراد کو بھی حراست میں لینے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت واقع ہوئی ہے اور قسمت بیگ کی والدہ کے بیان کے بعد مقتول اداکارہ کے سیکرٹری علی بٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی بٹ اداکارہ قسمت بیگ کاسیکرٹری نہیں بلکہ دیرینہ دوست ہے۔ پولیس تفتیش میں علی بٹ کے دوران حراست دیے جانے والے بیانات میں تضاد کا انکشاف ہوا ہے۔

قسمت بیگ قتل کیس میں تفتیش کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے تین افراد کوحراست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ماہ نور کو بھی قسمت بیگ کے قتل میں شامل تفتیش کیا جائےگا اور علی بٹ کے بیانات کی روشنی میں مزید شوبز شخصیات کو حراست میں لیا جا سکتا ہے۔

شامل تفتیش کئے جانے والوں میں قسمت بیگ کا سابق شوہر رانا مزمل بھی شامل ہے جبکہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رانا فہیم کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔