Friday, April 19, 2024

قرنطینہ ہوئے کھلاڑیوں نے ان ڈور گیمز کی مصروفیت ڈھونڈ لی

قرنطینہ ہوئے کھلاڑیوں نے ان ڈور گیمز کی مصروفیت ڈھونڈ لی
May 4, 2020
بینکاک (92 نیوز) کورونا وائرس نے کھیلوں کے میدان ویران کردئیے تو گھروں میں قرنطینہ ہوئے کھلاڑیوں نے اپنے لیے ان ڈور گیمز کی مصروفیت ڈھونڈ لی۔ تھائی لینڈ کے الیگزینڈرایلبون نے ورچوئل فارمولاون ریس جیت لی ۔ریس میں انگلینڈ کے آل راؤنڈربین اسٹوکس اور فاسٹ باؤلر اسٹیورٹ براڈ بھی شریک ہوئے۔دفاعی چیمپئن چارلس لیکرک کا جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور انکی پارٹنر ٹک ٹاک اسٹار ایڈیسن رے نے ورچوئل اسٹے ایٹ ہوم ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ دونوں نے فائنل میں نشی کوری اور انکے پارٹنر ڈی جے اسٹیو اوکی کو شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں ٹینس کے کھلاڑیوں اور فنکاروں نے شرکت کی۔ آن لائن شطرنج چیمپئن شپ ناروے کے ورلڈ چیمپئن میگنس چارلسن نے اپنے نام کر لی، فائنل میں چارلسن نے امریکا کے ہیکارو نکمورا کو شکست دی۔ بیلاروس میں ایک دن بھی کورونا لاک ڈاؤن نہیں ہوا، وہاں خواتین کے مقامی فٹبال کلبز کے درمیان میچز جاری ہیں۔ ایک میچ میں منسک ایف سی نے ڈینپر موگلیف کو ایک کے مقابلے دس گول سے شکست دیدی۔