Tuesday, April 23, 2024

قرنطینہ سنٹرز میں بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو رہائش کے اخراجات خود ادا کرنیکا حکم

قرنطینہ سنٹرز میں بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو رہائش کے اخراجات خود ادا کرنیکا حکم
April 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اربوں روپے فنڈز اکٹھے ہونے کے باوجود شہری قرنطینہ سنٹرز میں خوار ہوگئے، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ سنٹرز میں رہائش کے اخراجات خود ادا کرنے کا حکم دیدیا گیا، شہریوں کی جانب سے اس عمل پر شدید احتجاج کیا گیا۔ کورونا کے شبہ میں قرنطینہ سینٹرز میں رکھے گئے افراد ذلیل و خوار ہوگئے۔ نجی ہوٹلز میں کوارنٹین کیے گئے افراد سے یومیہ تین سے پانچ ہزار روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ سرکاری عمارات میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں مقیم شہریوں کو مفت رکھا گیا ہے تاہم حج کمپلیکس قرنطینہ سینٹر میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے۔ سینٹر میں مقیم شہریوں کی جانب سے سہولیات کی عدم دستیابی پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ حج کمپلیکس میں منہ ہاتھ دھونے کے لیے پانی بھی دستیاب نہیں۔بیرون ملک سے آنے والے مزدور طبقہ کی اکثریت  ہوٹل کے اخراجات اٹھانے سے قاصر اور حج کمپلیکس میں رہنے پر مجبور ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حج کمپلیکس میں قائم قرنطینہ سینٹر میں رکھے جانے والے مسافروں سے کوئی رقم وصول نہیں کی جاتی مسافروں کی رضا مندی سے انہیں ہوٹلز یا قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جاتا ہے۔