Monday, May 6, 2024

قرضہ لیا تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا، وزیر خزانہ

قرضہ لیا تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا، وزیر خزانہ
October 20, 2018
کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں۔ قرضہ لیا تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا۔ وفاقی وزیر خزانہ کی کراچی آمد ہوئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی، اسٹاک مارکیٹ زبردست کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں لیکن یہ آخری پروگرام ہوگا۔ آٹھ ماہ میں ڈالر کی قدر ستائیس فیصد کم ہو گی۔ بخار اترنا شروع ہو گیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ قرض کی ادائیگی اور معاشی استحکام ترجیح ہے، برآمدات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات کررہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اٹھارہ ارب کا خسارہ ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہماری ذمے داری ہے۔ سرمایہ کاری کیلئے ماحول بہتر بنانا ہو گا۔ سرمایہ ہو گا تو منصوبے بھی مکمل ہوں گے۔