Thursday, April 18, 2024

قرض کی فراہمی، آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل

قرض کی فراہمی، آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل
November 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کو قرضے کی فراہمی کے لئے آئی ایم ایف کی ٹیم کے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے۔ بجلی بلوں کے اہداف، چوری اور لائن لاسز پر آج نیپراحکام بریفنگ دینگے۔ آئندہ دو روز میں سوئی سدرن اور سوئی نادرن کمپینیوں سے گیس کے بلوں کے اہداف صاحل کیے جائیں گے۔ اس کے بعد پی ایس او سے پیٹرولیم کی درآمد اور آئندہ تین سالوں میں ممکنہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے بارے میں تخمینے بھی لئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار سے ہیرالڈ فنگر کی سربراہی آئی ایم ایف کی ٹیم نے ملاقات کی۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کے پیش نظر پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کی گئی۔ حکومت بجلی کے ٹرانسمیشن کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ آئی ایم ایف مشن نے پہلے مرحلے میں توانائی کی پیداوار بڑھانے میں سی پیک منصوبہ کو سراہا ہے۔