Friday, May 17, 2024

قرض ایک مرض بن گیا ہے جس کا علاج نظر نہیں آتا ، خورشید شاہ

قرض ایک مرض بن گیا ہے جس کا علاج نظر نہیں آتا ، خورشید شاہ
July 4, 2019
 سکھر (92 نیوز) رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا قرض ایک مرض بن گیا ہے جس کا علاج نظر نہیں آتا۔ مختصر عرصے میں اس حکومت نے قرضے کے ریکارڈ بنائے۔ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا 72سالہ تاریخ میں معاشی طور پر ایسی تباہی نہیں دیکھی، مہنگائی نیک شگون  نہیں، بیس کروڑ لوگ مہنگائی کا سونامی بھگت رہے ہیں۔ حکومت ایک منصوبہ بتا دے جو اس نے شروع کیا ہو۔ رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ بولے عمران خان نے جیل کی ہوائیں ابھی تک نہیں کھائی ہیں ہم بھگت چکے ہیں۔ عمران خان اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں۔ جیلوں میں ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ساری اپوزیشن کو بلاشک جیل میں ڈال دیں۔ ان کا کہنا تھا یہ پیپلزپارٹی نہیں ہے جو لوگوں کو روزگار دے گی۔ جس نے غربت دیکھی نہیں وہ غربت ختم کیسے کرے گا۔ خورشید شاہ بولے اگر شرح سود بڑھے گا تو پھر کون سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستانی معیشت صرف زراعت سے بہتر ہو سکتی ہے۔