Thursday, April 25, 2024

قربانی کے گوشت کی تین حصوں میں تقسیم لازمی ہے ، علماء کرام

قربانی کے گوشت کی تین حصوں میں تقسیم لازمی ہے ، علماء کرام
August 1, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) علمائے کرام نے قربانی  کے جانورکے گوشت  کی تین حصوں میں تقسیم لازمی قراردے دی، کہا ذبیحہ جانورمیں اپنا، عزیزواقارب اورغریبوں مسکینوں کا حصہ رکھناچاہئے۔ قربانی دینی ہے تو گوشت بھی تقسیم کیجئے!، علمائے کرام نےقربانی کے جانورکے گوشت  کی تین حصوں میں تقسیم لازمی قراردے دی ۔ جامعہ نعیمیہ کے  مہتمم علامہ راغب نعیمی کاکہنا ہے کہ قربانی کے جانورکے گوشت میں سے اپنے،عزیزواقارب اور غربامساکین کے لئے حصے رکھنے چاہئیں۔ بادشاہی مسجدکے خطیب مولاناعبدالخبیرآزاد کاکہناتھا کہ قربانی کاگوشت زیادہ سے زیادہ تقسیم کرنا چاہئے ، ناظم اعلیٰ ذیلی تنظیمات جمعیت اہلحدیث ڈاکٹرعبدالغفورنے92نیوز کوبتایا کہ قربانی کاگوشت خود ہی نہیں کھاناچاہئے،غریبوں مسکینوں میں بھی تقسیم کرناچاہئے۔ علماکاکہناتھا کہ قربانی دینا سنت ابراہیمی ہے،ہرصاحب استطاعت شخص کوقربانی دینی چاہئے۔