Wednesday, May 1, 2024

قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ،وزیراعظم عمران خان

قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ،وزیراعظم عمران خان
August 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  عید الاضحی  کی مبارکباد  دیتے ہوئے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ  قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ  حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ  کی تسلیم و رضا کی یادگار ہے،آج کے دن عظیم شخصیات نے اطاعت و ایثار کی لازوال مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ دعاہے عوام کی زندگی میں خوشیوں کے مواقع بار بار آتے رہیں،قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم  ترقی نہیں کرسکتی،پاکستان معاشی اور معاشرتی مشکلات کے دور سے گزر رہا ہے،قوم کو اقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں میں تعاون کرنا ہوگا۔