Thursday, March 28, 2024

قربانی کے جانوروں کی آرائشی اشیاء کی خریداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

قربانی کے جانوروں کی آرائشی اشیاء کی خریداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا
July 30, 2020

ملتان ( 92 نیوز) ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی عید قرباں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں  ، قربانی کےجانوروں کی آرائشی اشیاکی خریداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔

پیروں میں گھنگرو، گلے میں بندھی گھنٹی کی ٹن ٹن کرتی آواز ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے  ۔  قربانی کے جانوروں کو مختلف طرز کے زیور پہنائے جاتے ہیں ۔ جس سے انکی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا ہو جاتا ہے ، اور قربانی کے یہ جانور اور بھی زیادہ دلکش نظر آتے ہیں۔

قربانی کا جانور ہو اور دولہے کی طرح سجایا نہ جائے ایسا ممکن ہی نہیں تبھی تو جانوروں کی سجاوٹ کیلئے ہار سنگھار کی  ان دکانوں پر  خریداروں کی لائن لگ جاتی ہے ۔

بکرا ہو یا چھترا اونٹھ ہو یا گائے سب ہی کی تیاری تاج ، جھالریں اور جھانجھریں کے بغیر ادھوری رہتی ہے۔