Wednesday, April 24, 2024

قربانی کے جانور گھر آنے کے بعد چھریاں تیز کرانے کا سلسلہ جاری

قربانی کے جانور گھر آنے کے بعد چھریاں تیز کرانے کا سلسلہ جاری
July 30, 2020

پشاور ( 92 نیوز) سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کے لئے تیاریاں شروع ہو گئیں ، قربانی کے جانور گھر آنے کے بعد چھریاں تیز کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پشاور کے ریتی بازار میں چھریاں تیز کرنے والوں کو سر کھجانے کی فرصت نہیں۔

بڑی عید قریب آ گئی، سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کے لئے جانور بھی خرید لیا ، شہریوں نے قربانی کے جانور ذبح کرنے اور گوشت کو مناسب طریقے سے کاٹنے کے لئے چھریاں کرانی شروع کر دیں۔ پشاور کے ریتی بازار میں چھریاں تیز کرنے والوں پر اس قدر رش ہے کہ انہیں سر کھجانے کی فرصت نہیں۔

ریتی بازار میں نئی چھریاں، ٹوکے اور قربانی کے دیگر آلات کی خریداری میں بھی تیزی آ گئی ہے ، قربانی کے گوشت کا بھرپور مزہ لینے کے لئے باربی کیو کا سامان بھی ان دنوں ہاتھوں ہاتھ بک رہا ہے۔ عید کے قریب آتے ہی صرف ریتی بازار ہی نہیں بلکہ شہرکے مختلف چوک چوراہوں میں باربی کیو کا سامان فروخت کے لئے سج گیا ہے۔