Saturday, April 20, 2024

قربانی کیلئے پالے گئے جانوروں کو گھروں کی چھت سے کرین کی مدد سے اتارنے کا سلسلہ جاری

قربانی کیلئے پالے گئے جانوروں کو گھروں کی چھت سے کرین کی مدد سے اتارنے کا سلسلہ جاری
July 19, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے پی آئی بی میں قربانی  کیلئے پالے گئے جانوروں کو عمارت کی چھت سے کرین کی مدد سے نیچے اتارا گیا۔

کراچی میں مہنگے جانوروں سے بچنے کیلئے  دہائیوں سے طریقہ  آزمایا جا رہا ہے کہ  گھر میں ہی جانور کو پال لیا جاتا ہے ، بڑے جانور کو گھر کی چھت پر پالا جاتا ہے ،  عید قربان قریب آتے ہی  بڑے جانوروں کو چھت سے اتارنے کیلئے کرین سمیت دیگر طریقے آزمائے جاتے ہیں ۔

مالکان کا کہنا ہے کہ بچھڑے خرید کر گھر میں پالنا  بازار سے خریدنے کی نسبت  بہت زیادہ سستا پڑتا ہے ۔

عید قرباں کے آتے ہی کراچی کے کئی مقامات پر ایسے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔ بڑھتی قیمتوں کے باعث اب گھر کی چھتوں پر قربانی کیلئے بچھڑے پالنے کا رجحان فروغ پارہا ہے۔