Saturday, May 4, 2024

قربانی کامقصد خودکو رب کریم کے حکم کے تابع کرنا ہے ، صدر،وزیراعظم کا عید پر پیغام

قربانی کامقصد خودکو رب کریم کے حکم کے تابع کرنا ہے ، صدر،وزیراعظم کا عید پر پیغام
August 22, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان  نے عید قرباں پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  قربانی کا مقصد انسان کا اپنے آپ کو مکمل طور پر رب کریم کے حکم کے تابع کرنا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عیدقربان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے، عید قربان کا مقصد دل میں دوسروں کی مدد کا جذبہ موجزن کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ قربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، دُنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی ہے، جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجزن نہ ہو، قربانی کا مقصد انسان کا اپنے آپ کو مکمل طور پر اپنے رب کریم کے حکم کے تابع کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے جو حالات کے جبر کا شکار ہو کر معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہوں ۔