Friday, March 29, 2024

قربانی کا فریز کیا گوشت جتنی دیر سے کھائیں گے اتنا نقصان دہ ہو گا: ڈاکٹرز

قربانی کا فریز کیا گوشت جتنی دیر سے کھائیں گے اتنا نقصان دہ ہو گا: ڈاکٹرز
October 18, 2015
کراچی (92نیوز) ڈاکٹروں نے عوام کو مشورہ دیاہے کہ وہ اب اپنے گھروں میں رکھے قربانی کے گوشت کا استعمال ختم کر دیں اور تازہ گوشت استعمال کریں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فریز کیا ہوا قربانی کا گوشت کھانے سے لوگ دل کے امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں میں فریز کیا ہوا گوشت کھانے سے بیمار ہو کر آنے والے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور بہت سے لوگوں کو قربانی کا فریز کیا ہوا گوشت کھانا مہنگا پڑگیا ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے رش پر جب 92نیوز نے بات کی تو ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہفتوں سے فریز کیا ہوا گوشت کھانے سے دل کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ طبی ماہرین کا مشورہ مفت ہے کہ اگر آپ نے قربانی کا گوشت فریز کر رکھا ہے تو جلدی جلدی پکالیں بصورت دیگر جتنی دیر ہوگی گوشت اتنا ہی مضر صحت ہوتا جائیگا۔