Friday, April 26, 2024

قراقرم :2 برفانی تودےسیاحوں کےقریب گرگئے،ایک پاکستانی لاپتہ،پھنسےسیاحوں میں پاکستانی کوہ پیماثمینہ بیگ بھی زخمی حالت میں شامل

قراقرم :2 برفانی تودےسیاحوں کےقریب گرگئے،ایک پاکستانی لاپتہ،پھنسےسیاحوں میں پاکستانی کوہ پیماثمینہ بیگ بھی زخمی حالت میں شامل
July 21, 2015
سکردو(92نیوز)قراقرم میں دو مزید برفانی تودے سیاحوں کے قریب آکر گرگئےجس سے سات غیرملکی سیاح چھ روز سے براڈ پیک میں پھنسے ہیں، تین سیاحوں کا تعلق امریکا، دو کا برطانیہ جبکہ دو کا بھارت اور جاپان سے ہے،،پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ بھی زخمی حالت میں وہاں موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلی خاتون پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ برفیلی چٹان ٹکرانے سے زخمی ہوئیں ، اب کے ٹو براڈ پیک پر صبح کے وقت ایوا لانچ نے تباہی مچائی ۔ ایوا لانچ سے کوہ پیماؤں کا ایک گروپ بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ کے ٹو بیس کیمپ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ، ایک پاکستانی کوہ پیما لاپتہ ہے جبکہ دیگر زخمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیئے  جانے کے منتظر ہیں، زخمی کوہ پیماؤں میں جاپانی، چائنیز اور پاکستانی کوہ پیماہ شامل ہیں  ایک جاپانی کوہ پیماہ  سامیوسوزوکی شدید زخمی حالت میں ہیں جبکہ لاپتہ پاکستانی کوہ پیما کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ زندگی کی بازی ہار چکا ہے۔ اس وقت ثمینہ بیگ اپنے بھائی مرزا علی بیگ اور دیگر ساتھیوں سمیت کے ٹو بیس کیمپ میں موجود ہیں، الپائن کلب آف پاکستان کے پریس سیکریٹری قرار حیدری نے نائنٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیس کیمپ پر موجود تمام مہم جو نے مل کر اپنے کھوئے ہوئے ساتھی کے لئے اجتماعی دعا کی۔ لاپتہ پاکستانی کوہ پیما کی کھوج کے لئے کل تلاش شروع کی جائے گی جبکہ شدید برف باری کے باعث  دیگر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں سے نکالنے کے لئے موسم صاف ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔