Thursday, March 28, 2024

قراردادوں سے نکل کر غداروں کیخلاف قانون سازی کرنا ہوگی : نصرت عباسی

قراردادوں سے نکل کر غداروں کیخلاف قانون سازی کرنا ہوگی : نصرت عباسی
September 21, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم بانی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں ایک ہو گئیں۔ اراکین اسمبلی نے کھل کر اپنا اپنا رد عمل پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں کہا کہ جھنڈا جلایا گیا لیکن درگزر کیا، بائیس اگست کو معاملہ نمٹارہے تھے کہ اچانک پاکستان مردہ کا نعرہ لگا دیا گیا۔ ایم کیو ایم بانی کو اس کی اپنی قوم نے مسترد کر دیا۔ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ ایم کیو ایم کا بانی پاکستان کا غدار اور ”را“ کا یار ہے۔ بندوق، بوری بند اور بھتہ خوری کی سیاست اب نہیں چلے گی۔ فنکشنل لیگ کی نصرت عباسی کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر بیٹھا شخص اداروں پر حملوں کا حکم دیتا ہے، قرارداد سے باہر نکل کر قانون سازی کرنا ہوگی۔ ن لیگ کے سورٹھ تھیبو کا کہنا ہے کہ پاکستان، فوج، عدلیہ اور ریاستی اداروں کی مخالفت برداشت نہیں کریں گے۔