Thursday, April 18, 2024

قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتی،ووٹ چاہئے ہوتے ہیں ، فواد چودھری

قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتی،ووٹ چاہئے ہوتے ہیں ، فواد چودھری
October 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی  وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سابق صدر آصف علی زرداری کو کھری کھری سنا دیں ، ٹویٹر پیغام میں ان کے بیان کا نہ صرف جواب دیا بلکہ قانون دانوں سے ملاقاتوں کا مشورہ بھی دے دیا۔ وزیراطلاعات فوادچودھری نے سابق صدر آصف علی زرداری کو تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے آئینہ بھی دکھا دیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں  بلکہ اس کے لئے ووٹ چاہئے ہوتے ہیں، جو آصف علی زرداری نے نوٹ کمانے کے چکر میں گنوا دیئے ہیں، اب ان کے پاس ووٹ نہیں صرف نوٹ رہ گئے ہیں۔ فوادچودھری نے سابق صدر کو غلطی کا احساس بھی خوب دلایااور کہا کہ آصف علی زرداری کو مفت مشورے کا احساس ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں ہوگا، وزیراطلاعات نے ساتھ ہی ساتھ انہیں اب سیاستدانوں کے بجائے وکلاء سے ملاقاتیں کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔