Sunday, September 8, 2024

قذافی کے اقتدار کےخاتمے سے لیبیا میں انتشار اور عدم استحکام پیدا ہوا  : اوباما کا اعتراف

قذافی کے اقتدار کےخاتمے سے لیبیا میں انتشار اور عدم استحکام پیدا ہوا  : اوباما کا اعتراف
March 11, 2016
  واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نےتسلیم کیا ہے کہ قذافی کے اقتدار کےخاتمے سے لیبیا میں انتشار اور عدم استحکام پیدا ہوا اور اب ملک کسی کے کنٹرول میں نہیں رہا  ہےانہوں نےکہا کہ بعض ممالک  کی عادت ہے کہ امریکا کو کسی اقدام پر اکساتے ہیں لیکن خود اس میں حصہ لینا نہیں چاہتے۔ تفصیلات کےمطابق ایک جریدے کو انٹرویو میں اوباما نے لیبیا میں مداخلت کے بعدبھر پور انداز میں فوجی کارروائی نہ کرنے پر برطانیہ اور فرانس کے حکام  کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہتے ہیں لیبیا میں مداخلت کے بعد  ڈیوڈ کیمرون کی’ توجہ بٹ‘ گئی تھی انہوں  نےبرطانیہ اور فرانس پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہی ممالک لیبیا میں کارروائی  کیلئے کہہ رہے تھے لیکن اس کیلئے فوجی وسائل فراہم کرنا نہیں چاہتے تھے۔ اوباما نے جریدے کو بتایا کہ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کو بتا دیا تھا کہ انہیں کارروائی کیلئے اپنا پورا حصہ ڈالنا ہو گااور اپنے بجٹ کا دو فیصد دفاع کیلئے رکھنا ہو گا انہوں نے لیبیا میں کارروائی کے حوالے سے نکولا  سرکوزی پر عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اوباماکا کہنا تھااگرچہ لیبیا میں  انتشار پھیلا ہے اس سے دولت اسلامیہ فائدہ اٹھا رہی ہے لیکن مغربی مداخلت نے ملک کو بڑے پیمانے پر ہلاکتوں  اور طویل خونیں خانہ جنگی سے بچایا انہوں نے یورپی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ  بعض ممالک  کی عادت ہے کہ امریکا کو کسی اقدام پر اکساتے ہیں لیکن خود اس میں حصہ لینا نہیں چاہتے۔