Friday, March 29, 2024

قدیم گوٹھ نودوجوکھیو میں جنازے کو جوہڑ میں سے گزارنا پڑا

قدیم گوٹھ نودوجوکھیو میں جنازے کو جوہڑ میں سے گزارنا پڑا
July 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز)کراچی کےعلاقے ملیر کی یوسی آٹھ میں انسانیت شرماگئی، قدیم گوٹھ نودوجوکھیو میں جنازےکوقبرستان لے جانے کےلئے جوہڑ میں سےگزرنا پڑا، علاقہ مکین کہتےہیں انتظامیہ کو درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی، گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں بھی گلی میں سیوریج کاپانی جمع ہونےسےجنازہ لےجانےمیں شدید دشواری پیش آئی۔

ملیر کی یوسی آٹھ میں انسانیت شرماگئی ، قدیم گوٹھ نودوجوکھیو میں  جنازہ لے جانے کا راستہ نہ ملا ، مکینوں کو جنازہ قبرستان لے جانے کےلئے جوہڑ میں سےگزرنا پڑا، علاقہ مکین بتاتےہیں،صرف جوہڑ ہی نہیں بلکہ جھاڑیوں اورکھڈوں  کی وجہ سے بھی مشکلات پیش آتی ہیں ۔

ملیر سےرکن سندھ اسمبلی ساجدجوکھیو نے نائنٹی ٹونیوز سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ راستہ تو ہے لیکن مکین دورہونے کی وجہ سے مکین استعمال نہیں  کرتے۔علاقہ معززین نے ساجدجوکھیوکےبیان کی نفی کی کہاکہ گوٹھ سےقبرستان جانے کا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

شہرمیں  بھی صورتحال مختلف نہیں ، گلی محلو ں میں سیوریج  کا پانی وبال بن گیا ،عثمان آباد کی گلی میں سیوریج کا پانی جمعہ ہونے سےگذشتہ روز میت لےجانے کی جگہ بھی نہ تھی ، لواحقین نے  صورتحال پرشدیدبرہمی کا بھی اظہار کیا۔

علاقہ مکینوں نےبتایاکہ ووٹ لینے والے اراکین اسمبلی نے پلٹ کرحال تک نہ پوچھا ، کراچی والے کہتےہیں منتخب نمائندے مسائل حل کریں تاکہ جینا بھی آسان ہواور مرنا بھی ۔