Tuesday, April 16, 2024

  قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا:وزیرا عظم

   قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا:وزیرا عظم
June 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معیار زندگی کی بہتری کے لئے قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحول اور انسانی زندگی ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ معیار زندگی کی بہتری کے لئے قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔ ترقی کے تیز عمل نے قدرتی ماحول کو متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے خوراک ،پانی اور دیگر ضروریات  اور درپیش خطروں سے آگاہ ہیں۔