Thursday, March 28, 2024

قدرت کے کرشموں کو دیکھنا ہو تو پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی سیر کریں

قدرت کے کرشموں کو دیکھنا ہو تو پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی سیر کریں
March 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قدرت کے کرشموں کو ایک چھت تلے دیکھنا ہو تو اسلام آباد کے پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی سیر کریں۔ اسلام آباد میں قائم عجائب گھر پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کسی عجوبے سے کم نہیں۔ قدیم انسانی تہذیب کے آثار سے لے کر چرند پرند ، نباتات اور سمندری حیات میوزیم میں سب کچھ ہے۔ ڈولفن ، مگر مچھ ، کچھوے، تتلیاں ، سانپ ، مچھلیاں اور پرندوں کو منفرد انداز میں محفوظ کیا گیا ہے۔ نایاب جانوروں کے دھانچے بھی یہاں موجود ہیں۔ ڈاینو سارس آرٹیفیشل گیلری میں بھی لوگ شوق سے آتے ہیں۔ محققین کہتے ہیں کہ قدرت کی تخلیقات پر تحقیق کے بعد ان سے متعلق معلومات بھی درج کی گئی ہیں۔ میوزیم میں جاپان کی جانب سے تحفے میں دیا گیا پتھر اٹومک بم ہیروشیمہ امن کی یادگار کے طور پر نصب کیا گیا ہے۔