Tuesday, April 23, 2024

قدرت کراچی پر مہربان ہوگئی،سخت گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں بوندا باندی

قدرت کراچی پر مہربان ہوگئی،سخت گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں بوندا باندی
June 22, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی پر قدرت مہربان ہو گئی،سخت گرمی کے بعد  شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم کی شدت میں کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز کراچی میں سورج آگ برساتا رہا، مگر جیسے ہی اتوار کے دن کا آغاز ہوا،سورج کہیں بادلوں کی اوٹ میں چلا گیا،شہر بھر میں چھائے بادلوں نے بعض علاقوں میں چند چھینٹے بھی پھینکے۔ جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی،مگر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی وجہ سمندر میں ہواؤں کی رفتار میں نمایاں کمی ہےجو کم ہو کر صرف چار سے پانچ ناٹیکل میل رہ گئی ہیں۔