Sunday, September 8, 2024

قحط زدہ صحرائے تھر میں مزید سات بچے موت کی آغوش میں چلے گئے

قحط زدہ صحرائے تھر میں مزید سات بچے موت کی آغوش میں چلے گئے
January 19, 2016
تھرپارکر (92نیوز) سائیں کی بادشاہت میں مزید معصوم بچے بھوک کے باعث ہلاک ہو گئے جس سے رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد انہتر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر پر موت کا سایا برقرار ہے۔ آئے روز ماﺅں کی گودیں اجڑ رہی ہیں جس کی وجہ صرف بیماریاں اور غذائیت کی کمی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی ہلاکت کی وجہ جسمانی کمزوری اور قبل از وقت پیدائش ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اگر ماں اور بچے کو وقت پر کھانا ملے تو ایسی نوبت نہیں آتی۔ آج بھی غذائیت کی کمی اور بیماریوں کے باعث تھر میں سات بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ سول ہسپتال مٹھی میں 4 ، گجراتی محلے میں ایک ، تحصیل ننگرپارکر کے گاوں رتنیاری میں ایک اور اسی تحصیل کے گاو¿ں کانا ویرو میں ایک بچہ جان کی بازی ہار بیٹھا۔ اس طرح آج سات بچے جبکہ 19دنوں میں 69بچے ابدی نیند سو گئے۔ سائیں کی بادشاہت کے وزیر مشیر سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں لیکن مریضوں کو سہولیات نہ ہونے کے باعث حیدرآباد کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔