Monday, September 16, 2024

قحط زدہ تھرپارکر میں ایک اور بچہ دنیا چھوڑ گیا

قحط زدہ تھرپارکر میں ایک اور بچہ دنیا چھوڑ گیا
January 30, 2016
تھرپارکر (92نیوز) مٹھی کے سول ہسپتال میں ایک اور نومولود دم توڑ گیا۔ یوں بیماریوں اور غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سات ہو گئی۔ سائیں سرکار کے اقدامات کہاں تک پہنچے کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ تفصیلات کے مطابق موت نے تھر کے مکینوں کا پیچھا نہ چھوڑا۔ ہر روز ماو¿ں سے ان کے لخت جگر دور ہونے لگے۔ آج بھی مٹھی کے سول ہسپتال میں ایک نومود دم توڑ گیا۔ یوں بیماریوں اور غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب سائیں سرکار کے اقدامات محض روایتی ہی ثابت ہو ئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی نوٹس لیا مگر بات کاغذی نوٹس سے آگے نہ جا سکی۔ تھرپارکر اور مٹھی کے رہائشی سائیں سرکار سے سخت نالاں ہیں۔ دیہاتیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر غذائی قلت دور کرنے کے لئے کام کیا جائے جبکہ علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔