Sunday, September 8, 2024

قحط زدہ تھر میں مزید 2 ننھے بچے دم توڑ گئے‘ 11 ماہ میں 33 ہلاکتیں

قحط زدہ تھر میں مزید 2 ننھے بچے دم توڑ گئے‘ 11 ماہ میں 33 ہلاکتیں
January 11, 2016
تھرپارکر (92نیوز) تھرپارکر میں موت ننھے معصوموں کے لیے منہ کھولے بیٹھی ہے۔ مزید دو ننھے بچے عدم توجہی کے باعث دم توڑ گئے جبکہ چھاچھڑو کی بدنصیب ماں کے آنسو تھمنے کو نہیں آ رہے جس کے دو بچوں کو بھوک اور بیماری نے مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی ایک بد قسمت ماں کے تین بچوں میں سے دو خوراک اور مناسب علاج نہ ہونے کے باعث سسک سسک کر موت کی نیند سو گئے۔ ماں اس سانحہ کو بھلا نہیں پا رہی اور بھیگی آنکھوں سے اپنے بچوں کو یاد کرتی رہتی ہے۔ چھاچھڑو کے گاوں گورارو کے رہائشی خاندان کے آنگن میں اب صرف ایک ننھی کلی بچی ہے جسے وہ بھوک اور بیماری سے بچانے کے جتن کرتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب تھر میں گزشتہ روز مزید دو پھول مرجھا گئے جس سے اس سال مرنے والے بچوں کی تعداد 33 ہو گئی۔ سائیں سرکار بضد ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 33 نہیں بلکہ پندرہ ہے جبکہ وزیر بلدیات ناصر شاہ تھر کی صورتحال کو انتہائی خراب تسلیم کر چکے ہیں۔ اس کے باوجود تھرپارکر میں انتظامیہ کی غفلت سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ کم ہونے کو نہیں آ رہا۔