Sunday, September 8, 2024

قتل یا خودکشی ، ہوسٹل کے واش روم سے طالبہ کی لاش برآمد

قتل یا خودکشی ، ہوسٹل کے واش روم سے طالبہ کی لاش برآمد
January 9, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں ہوسٹل کے واش روم سے طالبہ کی لاش برآمد ہوئی طالبہ کی ہلاکت قتل ہے یا خودکشی، یا پھر اس کی موت طبعی ہےابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کےمطابق تیس سالہ افضانہ وحدت کالونی کے نجی ہوسٹل میں سات ماہ سے رہائش پذیر تھی اور پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس سی میتھ کی طالبہ تھی  ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ افضانہ صبح کے وقت نہانے کے لیے واش روم میں گئی جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق اس کے بھائی کا کہنا ہے کہ دو ماہ پہلے افضانہ کو ایک حادثے میں سر پر چوٹ آئی تھی ہوسٹل کے مالک نے کہا کہ افضانہ گزشتہ سات ماہ سے ساڑھے چار ہزار روپے ماہوارکرایہ پر ہوسٹل میں رہائش پذیر تھی  اس کی موت طبعی ہے کسی نے اسے قتل نہیں کیا۔ پولیس نے تفتیش کے لیے افضانہ کی روم میٹ طالبات کو بھی حراست میں لے لیا ہے تیس سالہ افضانہ حافظ آباد کی رہائشی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کرکے تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے شبہ ہے کہ واش روم میں گرنے سے طالبہ کی موت واقع ہوئی ہے۔