Thursday, May 2, 2024

قتل کیس میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کو سزائے موت کا حکم

قتل کیس میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کو سزائے موت کا حکم
September 29, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے قتل کیس میں سابق سیشن جج مٹھی ملزم سکندر لاشاری کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ ملزم کو سابق سیشن جج جیکب آباد کے صاحب زادے کے قتل کیس میں سزا سنائی گئی۔ ملزم کو حیدر آباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقدمے میں بائیس سے زائد گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے۔ سابق سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو انیس فروری دو ہزار چودہ کو جامشورو میں قتل کیا گیا تھا۔